Har Insaan Chahta Hai Shayari in Urdu poetry quotes
ہر انسان چاہتا ہے کہ کوئی اسے بہت عزیز رکھے، جو اس کے ہر بات دل سے سنے، صرف آنکھوں سے بھی درد معلوم کرلے، چہرے سے پریشانی بھانپ لے، خاموشی سے دکھ کا اندازہ لگا لے
اس کو دلاسہ دے تسلی دے اس کو اتنی اہمیت دے کہ وہ اپنا غم بھول جائے اس کو سمجھ سکے۔
اس کا مان رکھے، جب وہ تھک جائے تو اس کی ہمت بنے جب وہ ہارنے لگے تو اس کی جیت بن جائے جب گرنے لگے تو اسے تھام لے
اور ایسی محبت صرف اللہ ہی دے سکتا ہے وہ ہمیں سن بھی رہا ہوتا ہے کیونکہ وہ السمیع نے وہ ہمیں دیکھ بھی رہا ہوتا ہے کیونکہ وہ البصیر بھی ہے جب ہم سے غلطی ہو جائے تو وہ معاف بھی کر دیتا ہے
کیونکہ وہ الغفور بھی ہے وہ پھر سب کچھ بہت بہترین کر دیتا ہے ہمارے لیئے کیونکہ وہ الرحیم بھی ہے الکریم بھی ہے جب ہم اسے یاد کرتے ہیں نا تو وہ بھی ہمیں یاد کرتا ہے
وہ محبت کے بدلے میں محبت دیتا ہے کبھی رسوا نہیں کرتا وہ کبھی ہمارے خلوص اور محبت کا مزاق نہیں بناتا وہ بہت قدر دان ہے کبھی کچھ جتاتا بھی نہیں
اگر ہم راستہ بھول جائیں تو تنہا نہیں چھوڑتا۔