ghazal
Ho Gaya Hun bheed mein tanha khudaya - ghazal Urdu - sadaloog
ہوگیا ہوں بھیڑ میں تنہا خدایا
تو مجھے دینا کوئی سایہ خدایا
ہاں میں ہوں بھٹکا ہوا تیری طرف سے
پر ہوں میں آخر ترا بندہ خدایا
ظلمتوں نے اس قدر گمرا کیا ہے
اب نہیں دکھتا کوئی رستہ خدایا
سرکش و عاصی بنا پہرتا ہوں اب میں
اور جانے میں بنوں کیا کیا خدایا
ہر کوئی غم کا تماشہ بیں بنا ہے
ہے نہیں کوئی یہاں اپنا خدایا
تھک گیا ہوں اس جہاں سے دل لگا کے
تو ابھی کردے مجھے اپنا خدایا